Home » Pakistan » آزادی مارچ کیخلاف بڑا اقدام جڑواں شہروں میں کیا ہو رہا ہے ؟

آزادی مارچ کیخلاف بڑا اقدام جڑواں شہروں میں کیا ہو رہا ہے ؟

26 اکتوبر 2019 (13:36) 2019-10-26

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جڑواں شہروں میں لگے جمعیت علمائے اسلام کے پوسٹر بھی اتارے جارہے ہیں۔ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 300سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا ۔

آزادی مارچ سے قبل چکری روڈ پر ڈسٹرکٹ کونسل نے جے یو آئی کے بینرز اتار د یئے ۔ بینرز جامعہ عثمانیہ نعیمیہ سمیت چکری روڈ کے مختلف مقامات پر لگائے گئے تھے۔پولیس نے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے والے شخص مزمل شاہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.