Home » Pakistan » شیخوپورہ: تیز رفتار بس الٹنے سے 2افراد جاں بحق،34زخمی

شیخوپورہ: تیز رفتار بس الٹنے سے 2افراد جاں بحق،34زخمی

شیخوپورہ:(29 اکتوبر 2019) شیخوپورہ میں تیز رفتار بس الٹنے سے دوافراد جاں بحق اور چونتیس زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینار انٹرچنیج روڈ پرتیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چونتیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر لاشوں اور زخمیوں کو قریب اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیندآنےکےباعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے کوہاٹ جارہی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.