Home » Pakistan » قصور: موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

قصور: موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

قصور:(30 اکتوبر 2019) قصور میں موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں کھارا میں موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.