Home » Pakistan » مسئلہ کشمیر ، بین الاقوامی سطح پر بھارت کا بیانیہ پٹ چکا ، شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر ، بین الاقوامی سطح پر بھارت کا بیانیہ پٹ چکا ، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، بین الاقوامی سطح پر اس کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، مخدوم شاہ محمود قریشی  نے خانیوال سے ملتان موٹروے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ 27 اکتوبر کاسیاہ دن ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا اور آج ظلم کیساتھ کرفیو جاری ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اس کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔

 

انہوں   نے تصدیق کی کہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر ہی نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کے بارے میں ہندوستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ہی دنیا بھی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیساتھ یوم سیاہ منا رہی ہے۔ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رہیگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات مثبت رہے، اس حوالے سے سات نکاتی معاہدہ بھی سامنے آ چکا ہے جس میں آزادی مارچ کے شرکا کو تعلیمی اداروں اور دفاتر کیساتھ دیگر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.