Home » Pakistan » نواز شریف کے بعد زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے ،تشویشناک خبر!

نواز شریف کے بعد زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے ،تشویشناک خبر!

کراچی :سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بعد سابق صدر زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس کم ہو کر 90ہزار رہ گئے ہیں ،ڈاکٹر وں کے مطابق 2روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 21ہزار کم ہو ئی ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق 23اکتوبر کو آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11ہزار تھی ،گزشتہ دو روز میں ان کے پلیٹ لیٹس 21ہزار کم ہو گئے ،تاہم اس کے باوجود ڈاکٹرپر امید ہیں۔

پمز اسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کے لیے ادویات تجویز کردیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.