Home » Pakistan » پرا ئم منسٹر یوتھ لون کتنے ارب کے قرضے دئیے گئے ؟

پرا ئم منسٹر یوتھ لون کتنے ارب کے قرضے دئیے گئے ؟

26 اکتوبر 2019 (14:51) 2019-10-26

اسلام آباد: پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم( پی ایم وائی بی ایل ) کے تحت گزشتہ مالی سال کے اختتام تک26.76 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں، سکیم سے26 ہزار679 نوجوان مستفید ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق30 جون 2019 تک قرض فراہم کرنے والے بینکوں/اداروں کو پی ایم وائی بی ایل سکیم کے تحت قرض کے حصول کیلئے ایک لاکھ ایک ہزار938 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 88 فیصد (89 ہزار860 )درخواستیں مردوں کی جانب سے دی گئی تھیں جبکہ12فیصد ( 12ہزار78 )خواتین نے جمع کرائی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے آغاز سے پی ایم وائی بی ایل کی بجائے پرائم منسٹر کامیاب جوان ایس ایم ای لینڈنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو باسہولت اور آسان شرائط پر سافٹ لونز فراہم کیے جاسکیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ50 لاکھ روپے تک کے قرضے6 تا 8 فیصد کی شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملک میں ایس ایم ایزکے شعبے کی ترقی میں مدد حاصل ہو۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.