Home » Pakistan » گورنر پنجاب سے چین اور افغانستان کے سفارتکاروں کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

گورنر پنجاب سے چین اور افغانستان کے سفارتکاروں کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

لاہور: (30 اکتوبر 2019) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چین اور افغانستان کے تیس سفارتکاروں نے مشترکہ ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں چوہدری محمد سرور سے پاک چین اور افغانستان کے تیس سفارتکاروں نے مشترکہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، دہشتگردی اور مسلہ کشمیر کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔ پاکستانی افواج اور قوم نے خطے میں امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ چین ہر محاذ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی مثالی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آج بھی امن محبت اور بھائی چارے کی بات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.